لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان جاگو تحریک لاہور کے صدر طیب احمد نے کرم ایجنسی کے افسوسناک سانحہ اور حکومتی غفلت پر بات کرتے ہوئے کہا آج کرم ایجنسی کے بے گناہ شہداء کی خون آلود زمین پکار رہی ہے لیکن حکومت وقت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ معصوم بچے خواتین اور بوڑھے خاک و خون میں نہا گئے لیکن حکمرانوں کی ترجیحات کیا ہیں؟۔ جلسوں کو دبانا، پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنسز کرنا اور اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنا۔ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے بہادر فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں لیکن حکومت اپنی ذمہ داریوں سے کوسوں دور کھڑی ہے۔
ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں،حکمرانوں کی ترجیحات کیا ہیں؟:طیب احمد
Nov 24, 2024