لاہور(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینئر عثمان ملک نے کہا پیپلز پارٹی کا نعرہ مانگ رہا ہے۔ ہر انسان، روٹی، کپڑا اور مکان آج بھی عام آدمی کا مطالبہ ہے۔ پیپلز پارٹی عوام اور سماج سے اپنے رشتے کو استوار کرتی رھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی مانیٹرنگ کمیٹی کے افوش کلب میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کا اہتمام ممبر مانیٹرنگ کمیٹی عمران اثہوال نے کیا تھا۔اجلاس میں فائزہ ملک،اشرف خان،ڈاکٹر خیام حفیظ،ڈاکٹر احسن منظر،عمران اٹھوال،عابد صدیقی،خالد بٹ،راؤ خالد،مسعود ملک،نسیم صابر،بشارت علی اور مدثر شاکر شریک تھے۔اجلاس میں ممبران نے اپنے اپنے ڈویژنز میں یوم تاسیس کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
ہر انسان، روٹی، کپڑا اور مکان آج بھی عام آدمی کا مطالبہ ہے:عثمان ملک
Nov 24, 2024