لاہور(نیوز رپورٹر) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال میں خدمات سر انجام دینے والے 3میڈیکل ٹیچرز پروفیسر ڈاکٹر طاہر رشید، پروفیسر ڈاکٹر سیمہ مظہر اور پروفیسر ڈاکٹر اجمل فاروق اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کی سربراہی میں ان کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کااہتمام کیا گیا جس میں فیکلٹی ممبران، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین،ڈاکٹرز،میڈیکل سٹوڈنٹس،ہیلتھ پروفیشنلز اور سرکاری ملازمت سے سبکدوش پروفیسرز کے عزیزو اقارب نے بھی شرکت کی جبکہ پرنسپل پی جی ایم آئی نے ریٹائر ہونیوالے پروفیسرز کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں گولڈ میڈل، شیلڈز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کسی بھی سرکاری ملازم کیلئے باعزت ریٹائرمنٹ بڑے اعزاز سے کم نہیں ہوتی۔