لاہور( کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے آئندہ برس ترکیہ میں ہونیوالی عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ ڈپٹی منیجر ٹڈیپ ثناء کھوکھر کے مطابق ’’ ایکسپو میڈ ، یورایشیاء ‘‘آئندہ برس 24 سے 26 اپریل تک استنبول میں منعقد ہو گی۔ نمائش میں جراحی اور دندان سازی کے آلات،ڈسپوزایبل اور کنزیوم ایبل اشیاء، ہسپتال کے آلات، میڈیکل فیسلٹی مینجمنٹ الیکٹرو میڈیکل آلات،میڈیکل لیبارٹریز ٹیکنالوجیز ، آرتھو پیڈکس ، فزیو تھراپی ،بحالی کائونٹر اور فارما سیوٹیکلز کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10دسمبر مقرر کی گئی ہے۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی :عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب
Nov 24, 2024