لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ریجنل آفس لاہور میں ڈسٹرکٹ و سیکٹرول اکانومی، آئی پی پیز،انرجی اور انٹرسٹ ریٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت کے ونٹر پیکج کا صنعتوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے۔صنعتوں کیلئے بجلی کا ریٹ 26روپے فی یونٹ مقرر کر دیں،جس سے انڈسٹری کام کرکے دکھائے گی۔ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے۔ایف پی سی سی آئی ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھا رہی ہے۔سپریم کورٹ میں بھی درخواست دی ہے۔ جلد نتائج سامنے آئیں گے۔ فیڈریشن چیمبر کی کوششوں سے انٹرسٹ ریٹ بھی کم ہوا ہے۔ سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز، نائب صدر زین افتخار، نائب صدر قرۃ العین،سابق صدر زبیر طفیل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ثاقب فیاض مگوں نے کہا آرمی چیف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے انرجی کا ریٹ 26روپے مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔