اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغیر اجازت احتجاج پر تین سال قید کے قانون کے خلاف درخواست پر وزارت قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دئیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ بیرسٹر عمار ضیاء الدین نے قانون کو چیلنج کیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
احتجاج پر 3 سال قید‘ قانون کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
Nov 24, 2024