ملتان میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق 

Nov 24, 2024

ملتان (این این آئی)ملتان کے علاقے سیتل ماڑی میں ٹریفک وارڈن کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہوا۔جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کے ورثاکاالزام ہے کہ ٹریفک پولیس وارڈن نیلائسنس بنوانے کیلئے پیسے مانگے تھے، انکار  پر ٹریفک وارڈن نے تشدد کیا جس سے بزرگ کی موت واقع ہوگئی۔ دوسری جانب ترجمان ٹریفک پولیس کا مؤقف ہے کہ بزرگ شہری پر  تشدد نہیں کیا گیا، لائسنس بنوانے کے لیے 2 ہزار  روپے طلب کیے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری کی لاش نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ افسوسناک واقعے کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں