شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈا ر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی خودمختاری کیخلاف سازش کی اور جب بھی پاکستان میں غیر ملکی سربراہان مملکت تشریف لاتے ہیں عمران خان دھرنے کی کال دے کر پاکستان کو معاشی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اکیلا کرنے کی کوشش کرتا ہے بانی پی ٹی آئی چہرے پر اسلامک ماسک لگا کر گریٹر اسرائیل کیلئے کام کر رہا ہے۔ ماں باپ اپنے بچوں کو اقتدار کی اس گندی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں عمران خان نعشوں کی سیاست کرنا چاہتا ہے اور وہ آئے روز دھرنے جلسے کا اعلان کرکے پاکستان میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے عمران خان پائوں پڑنے کیلئے بھی تیار ہے ۔ بشریٰ بی بی نے برادر ملک سعودیہ عرب کے بارے میں گھٹیا بیان دے کر پاکستان کی عزت و وقار پر حملہ کیا ہے۔