پاکستان اقلیت نواز‘ بہت عزت ملی: سکھ یاتری بھارت واپس چلے گئے 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بابا گورو نانک جنم منانے کے بعد بھارتی سکھ یاتری گورو کی دھرتی کی خوبصورت یادیں لیے واپس انڈیا لوٹ گئے۔ ۔پاکستان کی مہمان نوازی وہ ہمیشہ یاد رکھیں گی۔ واہگہ بارڈر پر گفتگو کرتے ہوئے  شرومنی گورو دوارہ پربندھک کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار گر میت سنگھ نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت اور ٹرسٹ بورڈ انتظامیہ کے بے حد ممنون ہیں، پاکستان اقلیت نواز ملک ہے، ہمیں یہاں پر طرح کی سہولیات میسر تھیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی عزت ملی اسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ دہلی گرد و دوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے پارٹی لیڈر سردار ہرجیت سنگھ نے کہا کہ ہمارے گوروداروں کو اصل حالت میں بحال رکھا گیا ہے انکی خوبصورتی قابل تعریف ہیں۔ سکھ یاتریوں نے  واہگہ بارڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئیں تو ان کے دل میں مختلف خدشات، تحفظات تھے لیکن آج جب وہ واپس جارہی ہیں توایسے لگتا ہے جیسے اپنوں سے بچھڑ رہے ہوں یاتریوں نے حکومت پاکستان اورخاص طور پر متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ اداکیا پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان  سردار رمیش سنگھ اروڑہ اورمتروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللّٰہ کھوکھر نے بھارتی مہمانوں کو الوداع کیا اور تحائف پیش کیے۔ 

ای پیپر دی نیشن