انسداد دہشتگردی عدالت: علیمہ خان‘ عظمیٰ خان  سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 دسمبر تک توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں عظمیٰ خان اور علیمہ خان سمیت دیگر کے خلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات پر سماعت کی۔ دوران سماعت مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزموں کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ راستے بند ہیں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان اسلام آباد میں ہیں، ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور زین قریشی سمیت دیگر ملزموں کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظو رکر لی اور جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات پر مزید سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ 

ای پیپر دی نیشن