مہنگی بجلی‘ پیداواری لاگت میں اضافہ، سٹیل میلٹرز صنعت کو شدید بحران

Nov 24, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں بجلی کی زائد قیمت، پیداواری لاگت میں اضافہ اور طلب میں کمی کے باعث سٹیل میلٹرز کی صنعت کو شدید بحران سے دوچار ہو گئی۔ بہت سی ملیں بند ہو چکی ہیں اور دیگر انتہائی پیداواری لاگت اور طلب میں کمی کی وجہ سے 20-30 فیصد صلاحیت پر کام کر رہی ہیں۔ سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اہم مسئلہ بجلی کی زیادہ قیمت  52.39 روپے یونٹ ہے جو خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ صنعت کے رہنما حکومت سے بجلی کے نرخوں میں کمی اور سکریپ پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس بحران کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں مزدور بے روزگار ہوئے ہیں۔ پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے متنبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حکومتی کارروائی کے بغیر یہ صنعت مکمل طور پر تباہی کا شکار ہو جائے گی۔ حکومت پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اس شعبے کو بچانے کیلئے فوری اصلاحات نافذ کرے جو پاکستان کی معیشت کیلئے اہم ہے اور اس میں معاشی بحالی کی صلاحیت ہے۔

مزیدخبریں