جج ہمایوں دلاور کیخلاف پروپیگنڈا کیس ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کیس میں ملزم کے پی کے حکومت کے ملازم صدیق انجم کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران  ملزم کی جانب سے جونئیر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایاکہ راستوں کی بندش کے باعث سینئر کونسل اور ملزم عدالت پیش نہیں ہو سکتے،استدعا ہے کہ ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے ملزم کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن