شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے انتخابی مہم میں قوم کے ساتھ مہنگائی نیچے لانے اور غریب عوام کو ریلیف دینے کے جووعدے کئے تھے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پورے کردیئے ہیں غریب عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے اور معاشی و سیاسی استحکام کی خاطر وفاقی و صوبائی حکومت دن رات کام کررہی ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات ملکی سیاسی تاریخ کا انمٹ باب ہیں جو صوبہ کی تیز تر ترقی کا زینہ ثابت ہورہے ہیں عوامی فلاح و بہبود کے لا تعداد منصوبے شروع کئے گئے ہیں محکمانہ اصلاحات لائی گئی ہیں اور طلبہ کو مراعات دینے سمیت نوجوانوں کو ہر شعبہ میں نمائندگی دی جارہی ہے۔
ن لیگ نے مہنگائی کم کرنے کے وعدے پور ے کردیئے: عارف سندھیلہ
Nov 24, 2024