منڈی بہاؤ الدین (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے منڈی بہاؤالدین میں پی ٹی آئی رہنما پرویز الٰہی کی بھانجی باسمہ چودھری کے آبائی گھر پر چھاپہ مارا اس حوالے سے باسمہ چودھری نے بتایا کہ رات ڈھائی بجے پولیس اور سادہ لباس اہلکار ہمارے گھر میں گھس آئے۔ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ ملازمین کو ہراساں کیا اور گھر کا سارا سامان توڑ دیا۔ پنجاب حکومت سیاسی استحکام میں اندھی ہو چکی ہے۔ میں عوام کی ایک منتخب ایم پی اے ہوں ہمیں صرف پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی ہے۔ میں نے امریکہ کی شہریت چھوڑ کر پاکستان کی خدمت کو ترجیح دی۔