علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر پشاور ہائیکورٹ کی احکامات  کے مطابق عمل کی ہدایت

 اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ہر پشاور ہائیکورٹ احکامات کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے اور پشاور ہائیکورٹ احکامات عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایاکہ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں، عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا،جس کے بعد دوبارہ سماعت میں عدالت نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے وکیل نے پشاور ہائیکورٹ کا حکم جمع کروایا،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ ملزم کو کسی بھی کریمینل کیس میں گرفتار نہ کیا جائے،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق عمل کیا جائے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت  18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن