احتجا ج کیس‘ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں پھر تفتیش

Nov 24, 2024

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) 28 ستمبر کے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر درج مقدمہ میں بانی تحریک انصاف سے تفتیش کا دوسرا مرحلہ ہوا، ایس پی راول راجہ حسیب  کی سربراہی میں ڈی ایس پی لیگل راجہ عنایت، انسپکٹر راشد کیانی اڈیالہ جیل پہنچے جہاں تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کیلئے 15 سے زائد سوالات دریافت کئے، یہ سوالات پہلے سے گرفتار و جوڈیشل ہونے والے 23 ملزموں سے ہونے والی تفتیش کے تناظر میں پوچھے گئے۔ تفتیشی ٹیم نے اڈیالہ جیل اورعدالت میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے والوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔ علاوہ ازیں ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی تقاریر اور سوشل میڈیا پوسٹوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے پاس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا ریکارڈ بھی موجود تھا۔

مزیدخبریں