لاہور(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے درخواست انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کی گئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں 27 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر 27 نومبر کو دلائل مکمل کریں گے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی۔ پراسیکیوٹر رانا آزر نے اس درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فوجداری مقدمات میں جلد سماعت کی درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر جلد سماعت کی درخواست منظور،27 نومبر مقرر
Nov 24, 2024