سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز پولیس کو دھمکی دینے کے کیس سے بری

Nov 24, 2024

شکرگڑھ (نامہ نگار) دانیال عزیز چوہدری الیکشن کے دوران درج مقدمات سے بری ہو گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد جاوید نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کو الیکشن کے دوران پولیس کو دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں باعزت بری کر دیا۔ گزشتہ روز جاری فیصلے کے مطابق دانیال عزیز کے خلاف الزامات ثابت نہ ہونے پر انہیں بری کیا گیا۔

مزیدخبریں