اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے 25 سے 29 نومبر تک کا ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے۔ آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام 8 ججز کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے 8 سنگل اور 4 ڈویڑن بینچز میں کیسز کی سماعت ہو گی۔جسٹس بابر ستار عدالتی ہفتے کے پہلے روز کیسز کی سماعت نہیں کریں گے، وہ 26 نومبر سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ڈویڑن بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز جبکہ ڈویڑن بینچ نمبر 2 میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہوں گے۔ڈویڑن بینچ نمبر 3 میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر جبکہ ڈویڑن بینچ نمبر 4 میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہوں گے۔ ججز کے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈویڑن بینچ پیر سے جمعرات تک کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔اسپیشل ڈویڑن بینچ یا لارجر بینچ چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق جمعرات یا کسی اور روز دستیاب ہو گا۔