سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا ‘وائی فائی سروس بند ہوگی، وزارت داخلہ

اسلام آباد(نیٹ نیوز+اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزارت داخلہ کے ترجمان نے موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تصدیق کردی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے صرف سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا۔ترجمان کا مزید کہنا ہے ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ اسلام آباد میں انٹرنیٹ کی رفتار بالکل سست رہی جس کی وجہ سے صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال سمیت دیگر ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا رہا۔  ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے صرف سکیورٹی کے خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن