شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ برداشت نہیں کی جائیگی ،محمود الحسن رانا 

گوجرخان (نامہ نگار)شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ ،آتش بازی اورساؤنڈ سسٹم لگا کر اونچی آواز میں گانے بجانے کی محفل رات کو سجانے پر شہریوں کا سکون غارت کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی پولیس سخت کارروائی کرے گی ڈی ایس پی سرکل گوجرخان محمود الحسن رانا نے کہا کہ پولیس تھانہ گوجر خان اور پولیس تھانہ مندرہ نے گزشتہ شب شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ اور سائونڈ سسٹم لگا کر شور شرابہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہیں اس سلسلے میں آگاہ کر چکے ہیں کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنا اور رقص و سرور کی محفلیں سجانا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ایسی تقریبات پر پولیس سخت کارروائی کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن