جنڈ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے سے شہری زہریلاپانی پینے پر مجبور 

مٹھیال (نامہ نگار )جنڈ شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہری زہریلا گندااور مضرصحت پانی پینے پر مجبور ہیں جسکی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ 50ہزار سے ذائد نفوس پر مشتمل جنڈ شہر کیلئے صرف ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ ہے جو ناکافی ہے سیوریج اور نکاسی کا خاطر خواہ انتظام نہ ہونے کی وجہ سے زیرزمین پانی بھی زہریلا ہوچکا ہے جسکے استعمال سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں شہریوں نے ارباب اختیار سیجنڈ شہرمیں صاف پانی کی بہتر سہولت کیلئے ہر محلہ کی سطح پر واٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن