راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی سیکورٹی ناصر خان نے کی فلیگ مارچ راول روڈ، مری روڈ، مال روڈ، چوہڑ چوک سے ہوتا ہوا پولیس لائینز پہنچ کر اختتام پذیر ہوا فلیگ مارچ کا مقصد قانون کی بالا دستی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی امن و امان میں خلل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں، سی پی او
Nov 24, 2024