راہزنی کی دو مختلف  وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار 

Nov 24, 2024

اٹک (نامہ نگار )محمد ارسلان ولد محمد افضل نے تھانہ سٹی اٹک میں درخواست دی کہ دودھ دہی کی دوکان بنا رکھی ہے اپنی دوکان پر موجود تھا کہ دو نامعلوم اشخاص آئے اور اسلحہ کی نوک پر دوکان میں پڑی رقم 20 ہزار روپے زبردستی لے کر فرار ہو گئے جبکہ تنویر سعود ولد فیض رسول کی درخواست کے مطابق اسکے کریانہ سٹور سے دو نامعلوم اشخاص اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز اور نقد رقم لے کر فرار ہو گئے، تھانہ سٹی اٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم مزمل اسحاق ولد محمد اسحاق ساکن گنگا پنڈ تحصیل حسن ابدال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں