صاحبزادہ خالد محمود علوی جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے سیکرٹری برائے تعلیمی امور مقرر

Nov 24, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) جمعیت علما ء پاکستان پنجاب کے نو منتخب صدر علامہ نور احمد سیال سینئر نائب صدر علامہ محمد احمد برکاتی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید اختر نے باہمی مشاورت سے ماہر تعلیم دربار عالیہ قادریہ بکھاری خورد چکوال کے زیب سجادہ صاحبزادہ خالد محمود علوی کو جمعیت علماء پاکستان پنجاب کا سیکرٹری برائے تعلیمی امور مقرر کر دیا ہے،صاحبزادہ خالد محمود علوی نے کہا کہ قائدین نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا،پاکستان میں نظام مصطفی کی بالادستی کے لیے قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کی طرز سیاست پر چلتے ہوئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مزیدخبریں