راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران جنرل بس سٹینڈ پیر ودھائی الیکشن میں چند روز باقی رہ گئے الیکشن کمشنر سیف اللہ خان نے بتایا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تمام معاملات خوش اسلوبی سے جاری ہیں ووٹر لسٹوں کی تیاری کا عمل بلاک وائز مکمل ہو چکا ہے انہوں نے ممبران راجہ خاقان جمیل ملک شہباز طلعت بٹ حاجی امجد اور شبیر بھٹی کی موجودگی اور مشاورت سے کہا کہ آ ج بروز اتوار دفتر 113. سی مین پیر ودھائی روڈ الیکشن کمیشن سے فارم نامزدگی راجہ خاقان جمیل کے دفتر وصول کئے جا سکتے ہیں سوموار 25.11.2024 کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک چیف الیکشن کمیشن حاجی سیف اللہ خان کے دفتر حمزہ موبائل مین پیر ودھائی روڈ نزد ڈاکخانہ میں جمع کروائے جا سکتے ہیں ۔