راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ریونیو فیلڈ اسٹاف کی اپ گریڈیشن کے لیے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے فیصلہ کر تے ہوئے مشاورت کے لیے سیکرٹری فنانس بورڈ آف ریونیو پنجاب کو خط جاری کر دیا گیا،ریونیو فیلڈ اسٹاف کئی سالوں سے اپ گریڈیشن کے لیے منتظر تھا اسی ضمن میں ریونیو کوآرڈینیشن کونسل پنجاب کے چیئرمین ضیا اللہ نیازی انجمن پٹواریان و قانونگویان پنجاب کے صدر شاہد انصر گورائیہ اور ضلع لاہور کے ریونیو افسران جن میں اسد رشید بٹ قابلِ ذکر ہیں بھی کئی بار بورڈ آف ریونیو پنجاب پیش ہو چکے ہیں،گریڈ اپ گریڈیشن ہونے سے پٹواری گریڈ 9 سے 11. قانونگو 11 سے 14 نائب تحصیلدار گریڈ 14 سے 16 اور تحصیلدار گریڈ 16 سے 17 میں منتقل ہو جائیں گے اور اپنے نئے گریڈ کے مطابق تنخواہیں، مراعات اور سہولیات حاصل کر سکیں گے۔