اکادمی ادبیات کے سلسلے "چائے، باتیں اور کتابیں" کی 36ویں نشست

اسلام آباد(خبرنگار)اکادمی ادبیاتِ پاکستان کے مقبول سلسلے "چائے، باتیں اور کتابیں" کی 36ویں نشست گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں افغانستان کے معروف ماہر اقبالیات، شاعر، مصنف اور سارک رائٹرز کے رکن، ڈاکٹر محمد افسر راھبین نے خصوصی شرکت کی۔ نیز قائد اعظم کے حوالے سے انگریزی/اردو میں کئی کتب کے مصنف ڈاکٹر سعد خان جو بطور صدر، ای سی آئی، تہران تعینات ہیں، بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اکادمی کے ڈائریکٹر جنرل سلطان ناصر نے استقبالیہ کلمات میں مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور برادر ممالک کے ساتھ فارسی ادبیات کی کلاسیکی روایت بالخصوص کلامِ اقبال سے استفادے کی قدرِ مشترک پر زور دیا۔ نظامت ڈاکٹر حمیرا شہباز نے کی ڈاکٹر سعد خان، صدر، ای سی آئی، تہران، نے سب سے پہلے آر سی ڈی اور ای سی آئی کی تاریخ اور پھر اغراض و مقاصد بیان کیے۔ انھوں نے بتایا کہ اِی سی او کے تحت کام کرنے والا ادارہ ای سی آئی ادب و ثقافت سے متعلق ہے۔ انھوں نے اپنے تحقیقی و علمی سفر پر بھی روشنی ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن