راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی مرکزی چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا چیرمین اگیگا پنجاب اور صوبائی صدرایپکا پنجاب چوہدری مبشر احمد و دیگر قیادت کی کال پر ضلع راولپنڈی کے سرکاری محکمہ جات میں لیوانکیشمنٹ و رولز 17A کی بحالی اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں سمیت 2008 سے منجمد ہائوس رینٹ ، اور میڈیکل الائونس ودیگر مطالبات کیلئے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال، تالہ بندی اور احتجاج ہوا۔ ایپکا قائدین چوہدری مبشر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز نے اکتونر 2023 میں احتجاجی تحریک میں شامل تنظیموں کی قیادت سے وعدہ کیاتھا کہ اگر وہ لیوانکشمنٹ کے ظالمانہ نوٹیفیککشن سمیت تمام مطالبات پورے کریں گی جس پر احتجاج موخرکیا لیکن وہ وعدہ 8 ماہ گزرنے کے باوجود وفا نہ ہوسکا ، راجہ آفتاب صدر ایپکا محکمہ تعلیم نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دوران سروس وفات پا جانے والے ملازمین کے ایک یتیم بچے یا بیوہ کی بھرتی کا قانون ختم کر کے ان یتیم بچوں اور بیوائوں سے نوالہ چھین لیا ہے، چوہدری ریاض ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا راولپنڈی نے محکمہ زراعت کمپلیکس میں احتجاج کروایا ، ضیاالرحمن صدر محکمہ جنگلات راولپنڈی نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے دوسرے اضلاع میں تبادلوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے آخر میں مرزاتوقیر صونای ناب صدر ایپکا نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی مصروفیات سے قیمتی وقت نکال کر پبلک پراسیکیوشن کچہری راولپنڈی میں ساتھیوں سمیت احتجاج میں شرکت کی اور اعلان کیا کہ ملازمین کے مطالبات کی منظوری کی جدوجہد کوتیز کرتے ہوئے اسی ماہ پورے پنجاب کے تمام ملازمین لاہور میں دھرنا دیں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
ایپکا کی کال پر راولپنڈی میں مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال، تالہ بندی اور احتجاج
Nov 24, 2024