چکوال(نمائندہ خصوصی)خوشاب چکوال روڈ کے قریب سدوال لنک روڈ پر جنگل سرکارکو پہنچنے وا لے نقصان کے حوالے سے مہتمم جنگلات چکوال عامر سہیل ملک نے فوری طور پر قانونی کاروائی کرتے ہوئے اس واقع کی مکمل تحقیقات کیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت اقدامات کیے مہتمم محکمہ جنگلات چکوال ملک عامر سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس واقع کے بعد انچارج فار
سٹ گارڈ ناصر عباس کو معطل کر دیاجبکہ بلاک آفیسر بھون اور نائب مہتمم جنگلات چکوال سے وضاحت طلب کی گئیں۔ مزید برآں ذمہ داران کے خلاف FIR نمبر 854/24 درج کروا دی گئی اور قانونی کاروائی جاری ہے۔ اس واقع کی رپورٹ آفسران بالا کو کر دی گئی۔جس پر آفسران بالا نے نائب مہتمم جنگلات چکوال کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے۔جن ملازمین نے اس واقع کے تناظر میں منفی سرگرمیوں سے محکمہ کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے محکمہ پولیس کو تحریر کیا جا رہا ہے۔ مہتمم جنگلات چکوال نے واضع کیا ہے کہ جنگل سرکار کے تحفظ کیلئے ریرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور کسی قسم کی غفلت اور غیر قانونی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا اس واقع کی ضمن میں تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ مستقبل میں اسے واقعات سے بچا جا سکے۔ مہتمم جنگلات چکوال نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام اور میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور غیر مصدقہ معلومات یا قیاس آرائیوں کے ذریعے سنسنی پھیلانے سے گریز کریں۔ محکمہ کی جانب سے تمام ضروری معلومات فراہم کی جا رہی ہیں اور عوام کو یقین دلایا جاتا ہے کہ شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔