تین اہم سڑکوںپررکاوٹیں،آمدورفت کانظام متاثرہوکررہ گیا

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)موٹرویزکی بندش اور،راولپنڈی اسلام آبادکوملانے والے مرکزی چوک 26نمبرچونگی،ترنول اورسنگجانی مارگلہ کیساتھ ساتھ ہزارہ سے ٹیکسلاکوملانے والی تین اہم سڑکوں پررکاوٹوںکے نتیجہ میںبین الاضلاعی اوربین الصو با ئی آمدورفت کانظام بہت زیادہ متا ثر ہوکررہ گیا، ٹیکسلاواہ سرکل کے علاقوںمیںمقامی طورپرہی آمد ورفت کاسلسلہ جاری رہا،ٹیکسلاچوک اوردیگرمرکزی مقامات پرجی ٹی روڈکے متعددحصوںمیںپنجاب پو لیس اورٹریفک پولیس پوری طرح تعینات رہی ،ا ورلوکل سطح پررکشاوںکے ذریعے سفرکرنے والوں کو بھی روک کران کی پڑتال کرنے کے ساتھ ساتھ جا مہ تلاشی کرنے کاسلسلہ بھی جاری رہا،مین اورمرکزی را ستوںکی بندش کی وجہ سے ریستورانوں اور پٹرو ل پمپوںپربھی لوگوںکی برائے نام آمدورفت رہی ،اگرچہ پی ٹی آئی کی قیادت نے احتجاج کیلئے عوامی کال 24نومبرکے دن کیلئے مقررکررکھی ہے،تاہم آ ج 23نومبرسے ہی سخت ترین پابندیوںکی بدو لت’’ھو‘‘کاعالم دیکھنے کونظرآرہاتھا،1977؁ء کے دورکی احتجاجی تحاریک کے دوران ہونے والے مظاہروںکے واقعات کی یادوںکاتذکرہ شادی بیاہ کی تقریبات میںپرانی عمرکے لوگ کرتے رہے،ا ورنئی نسل پرانی عمرکے لوگوںسے 1977؁ء میںماہ جولائی کے اندرلگائے جانے والے مارشل لاء اورا سکے بعدکے حالات سے پیداہونے والی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کرتی رہی،موجودہ حالات میںاپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے دی جانے والی احتجاجی کالیںاوران احتجاجی مظاہروںکوکنٹرول کرنے کیلئے حکومتی سطح پرکیئے جا نے والے انتظامات واقدامات سابقہ تمام ادوارمیں کیئے گئے اقدامات سے بالکل برعکس دکھائی دے رہے ہیں،خواص سے ہٹ کردیکھاجائے توسب سے زیادہ عام طبقہ کی زندگی اورروزمرہ کی مزدوری کے کام بری طرح متاثرہوکررہ گئے ہیں،اورہرشخص ایک انجانے خوف میںمبتلاء ہونے والی تصویرکی شکل اختیارکیئے ہوئے ہے،پی ٹی آئی تحصیل ٹیکسلا واہ سرکل کی ذمہ داراورمتحرک قیادت ممکنہ گرفتاریو ں سے بچنے کیلئے اور24نومبرکی کال کے موقع پرمظا ہرے میںشامل ہونے کی خاطراپنے آپ کومحفوظ مقام پرمنتقل کیئے ہوئے ہے،نظریاتی محاذپربھرپور جدوجہدکرنے والے سردارخیراللہ خان مختلف غمی خوشی کی تقریبات میںشریک ہوکراپنی پارٹی کی قیادت کی جانب سے موجودگی کااحساس دلارہے ہیں،اوران کاکہناہے کہ حکومت کی طرف سے احتجا ج کال سے ایک دوروزقبل ہی تمام ترپابندیا ں عائد کردینا،اورآمدورفت کے تمام ذرائع کومحدودوسیل کردینا،اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی کال پرہونے والے مظاہروںکامقابلہ نہیںکر سکتی،او ریہی بانی پی ٹی آئی اعلان بھی سب سے بڑ ی فتح ہے ،انہوںنے کہاکہ اگرحکومت کواپنے اوپر بہت زیادہ اعتمادہے،توپھروہ میدان کوخالی فراہم کر ے ،پابند یاںاوررکاوٹیںہٹاکرپی ٹی آئی کے کار کنان کے حقیقی جذبات کاسامناکرنے کی جرائت کر ے۔

ای پیپر دی نیشن