فتح جنگ (عدیل افضل خان)عوامی شکایات پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا گلی جاگیر ،منڈی مویشیاں اور بازار کا دورہ،گرانفر وشوں کو بھاری جرمانے،سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں دکاندار حضرات حکومتی مقرر کر دہ نرخوں سے زائد وصولی نہ کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جرمانوں کے ساتھ مقدمے بھی درج ہونگے سپشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کا انتباہ،تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ کے علاقہ گلی جاگیر جہاں ہفتہ وار منڈی مویشیاں لگتی ہے گردونواح کے درجنوں دیہات سے سینکڑوں افراد خریداری کیلئے آتے ہیں دکاند اروں نے وہاں پر انت مچار رکھی تھی اور مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیا ضروریہ کی فروخت کی شکایات تھیں عوامی شکایات کے ازالہ اور لوگوں کو ارزاں نرخوں پر اشیا ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے ماتحت عملے کے ہمراہ اچانک منڈی مویشیاں اور گلی جاگیر میں مختلف مارکیٹوں میں اشیا ضروریہ کے نرخ چیک کئے انھوں نے بازار اور منڈی مویشیاں میں سبزی فروٹ اور کریانہ فروشوں کو زائد نرخ وصول کرنے پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا چوہدری شفقت محمود نے دکانداروں کو انتباہ کیا کہ وہ مقررہ نرخوں سے ہر گز زائد وصولی نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جرمانوں کے ساتھ ساتھ مصنوعی گرانی پیدا کرنے اور سادہ لوح عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے ان کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی عوامی حلقوں نے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہروں میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود ہے ۔
عوامی شکایات، سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا گلی جاگیر ،منڈی مویشیاں،بازار کا دورہ
Nov 24, 2024