ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)تحصیل ٹیکسلاکے جڑواںعلاقہ موضع ٹھٹھہ خلیل کی ڈھوک پنوں، ڈھو ک دراب،ڈھوک نادراورموٹروے کے ساتھ سرو س روڈکے جڑواںسلسلہ میںقائم آبادیوںمیں نامعلوم مسلح ڈاکوئوںکاگزشتہ دوہفتوںسے مکمل راج چلاآرہاہے،متعدد،راہ گیراورعلاقہ کے محنت مزدور ی کرنے والے لوگ جب سرشام واپس اپنے اپنے گھروںکولوٹتے ہیں،توسروس روڈکے ویران علاقو ںمیںنامعلوم مسلح ڈاکوئوںکی کاروائی کانشانہ بن جاتے ہیں،ڈاکوئوںکے مکمل ناکہ اوربھرپو راجارہ داری کے نتیجہ میںڈھوک پنوںداخلی ٹھٹھہ خلیل تحصیل ٹیکسلاکے رہائشی سفیراحمدولدظہو راحمد جوکہ اپنی زمینوںپرکھیتی باڑی کرتے ہیں اوراپنے مال مویشی کیلئے کھیتوںسے چارہ کاٹنے کے بعد سوزوکی گاڑی پرواپس ڈیرے پرجارہے تھے،نامعلوم مسلح ڈاکو ئو ںکی گولیوںکانشانہ بن کرزندگی کی بازی ہار گئے ،تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی اورموٹروے پولیس کی دیگراضافی ہنگامی ڈیوٹیوںکے نتیجہ میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کے گروہ پوری دلیری کے ساتھ ٹھٹھہ خلیل کے علاقہ میںلوگو ںکولو ٹنے میںمصروف تھے ، اس اثناء میںسفیراحمدو لدظہوراحمدروڈسے گزر نے لگے،توموٹرسائیکل بردارنامعلوم مسلح ڈاکوئو ں نے انہیںرکنے کااشارہ دیا،گاڑی نہ روکے جانے پرمسلح ڈاکوئوںنے اندھادھندفائرنگ کرکے سفیرا حمدکواپنی کاروائی کانشانہ بناڈالا،اوریہ افسوسناک اورقابل مذمت واقعہ آج دن دیہاڑے ڈھوک پنو ںکے علاقہ سروس روڈپرپیش آیا،مقتول سفیراحمد تین چھوٹے چھوٹے بچوںکاباپ تھا،اوراس کی ا یک بیوہ اورتین معصوم بچے سوگواراوربے سہاراہو گئے،واقعہ کی اطلاع پاکرٹھٹھہ خلیل کی جڑواںآبادیو ںڈھوک نادر،ڈھوک دراب،ڈھوک سیر،ڈھوک پنوںکے لوگوںکی بہت بڑی تعدادجمع ہوگئی اورنا معلوم مسلح ڈاکوئوںکی اس ظالمانہ کاروائی پرسخت احتجاج کیا،علاقہ کے لوگوںنے سی پی او راولپنڈی اورموٹروے پولیس کے اعلی افسران سے اس ظلم اورزیادتی کافوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا،واقفان حال نے بتایاکہ موٹروے کے ساتھ ساتھ متذکرہ ڈھوکیںاورسروس روڈپرموٹروے پولیس کے موٹر سائیکل بردارآفیسردن رات کے اوقات میںجب تک گشت کاسلسلہ قائم رکھاگیا اس کے نتیجہ میںڈا کو ئوںکے گروہ خبرداررہتے ہوئے اس علاقہ میںکوئی واردات نہ کرسکے،تاہم گذشتہ ایک دوماہ سے پنجا ب پولیس اورموٹروے پولیس کی جانب سے گشت کاسلسلہ معدوم ہوا،تونامعلوم مسلح ڈاکوئوںکے گروہ دلیرہوگئے اوراس علاقہ میںآزادانہ طورپردیہا تیوںاور،راہ گیوںکولوٹنے کے دھندے میںمصر وف عمل ہوگئے،ڈھوک پنوںکے محنت کش اورغیر ت مندجوان سفیراحمدولدظہوراحمدکے ظالمانہ قتل پر پورا،علاقہ سراپااحتجاج ہے،اورپنجاب حکومت ،آئی جی پنجاب،وزیراعلی پنجاب اورموٹروے پولیس کے آئی جی اورسی پی او،راولپنڈی سے انتہائی درد مندانہ اندازمیںاپیل کرتے رہے کہ ہمیںتحفظ فرا ہم کیا جائے،اورمقتول سفیراحمدکی بیوہ اورتین چھو ٹے چھو ٹے بچوںکی سرپرستی وکفالت کیلئے پنجاب حکومت ہنگامی بنیادوںپرفوری امدادکااعلان کر ے ۔
ٹیکسلاجڑواں آباد یوں میں دو ہفتے سے ڈاکوراج ، گولیاں لگنے سے نوجوان جاں بحق
Nov 24, 2024