اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) انجینئر عثمان نواز بسرا نے پارا چنارا/ضلع کرم مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سو سے زائد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،اس دکھ کی گھڑی میں سوگواران کے غم میں پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی برابر کی شریک ہے۔اس واقعے میں اب تک سو سے زائد لوگ شہید ہوچکے ہیں جو صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے،اللہ تعالی سے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں معصوم شہریوں پر حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار پہنچایا جائے۔