گوجرخان (نامہ نگار) قوم نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے احتجاج کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے پورے ملک کے عوام نے احتجاجی سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے قوم نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست سے بیزاری کا اعلان کر دیاہے مارچ کی کال فلاپ شوثابت ہوگا عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کی کوئی خدمت نہیں کی ان کا چار سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا بدترین سیاہ دور تھا ملک میں بدترین کرپشن کی گئی عمران خان کا جمہوریت پر کوئی یقین نہیں ان کی احتجاجی سیاست نے ملک کے تاجروں کا جینا حرام کر دیا ہے عوام کا روزگار تباہ کرکے رکھ دیا ہے ملکی اداروں کی جڑیں ہلا کر رکھ دی ہیں میاں شہباز شریف نے ملک کو معاشی بحران سے نکالا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ محمد جاوید اخلاص مسلم لیگ ن گوجرخان شہرکے صدر سید ندیم عباس بخاری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔
قوم نے عمران خان کے احتجاج کو مکمل مسترد کردیا، جاوید اخلاص
Nov 24, 2024