مری  پولیس نے پی  ٹی  آئی کے کارکنوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع

  مری (نامہ نگار خصوصی)ضلع  بھر کی تحصیلوں میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر جہاں پولیس نے پی تی آئی کے کارکنوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کر رکھا ہے وہاں ضلع مری سے اسلام آباد نانے والے راستوں کو بھی مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے ۔ایسے میںپولیس نے پی ٹی آئی کے  درجنوں کارکوں کو مختلف مقامات سے گرفتار کر کے نامعلوم جگہوں پر منتقل کیا جا رہا ہے  جبکہ مزید گرفتاریوں کا سلسلہ بھی رات گئے تک جاری رہا ۔اس طرح راولپنڈی سے بھی مذید نفری کو طلب کر لی گئی ہے ۔  پولیس نے ہفتہ کے روز یہاں سے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری رکھا جبکہ ایسے ٹرکوں کو  مختلف پلوں اور مین شاہراہوں کے نزدیک اور اطراف  میں پہنچا دیا گیا ۔ضلع مری  کی پولیس نے پی ٹی ئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کے  30 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر کے مختلف نامعلوم مقامات  پر منتقل ہے ۔ان تمام تر اقدامات کے باوجود یہاں سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد راولپنڈی اور اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن