بیول میں تجاوزات کی بھر مار ،تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی

 بیول (نامہ نگار)بیول میں تجاوزات کی بھر مار تحصیل انتظامیہ کی عدم دلچسپی قبضہ مافیا کو کھلی چھٹی بیول اڈا چوک اور اندرون شہر میں تجاوزات کی بھر مار دکانداروں نے کئی کئی فٹ سامان روڈ پر رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہونا معمول بن گیا کئی بار تجاوزات کے خلاف آپریشن کا ڈرامہ نچایا گیا لیکن عملا کچھ نہ ہو سکا علاقے کی عوام کا کہنا ہے عملہ مک مکا کر چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں علاقے کی عوام نے اے سی گوجرخان خضر ظہور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بیول کا دورہ کریں اور عوام کو ذلالت سے نجات دلائیں۔

ای پیپر دی نیشن