ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)محلہ پڑی ٹیکسلاکے مشہورسماجی رہنماء حسن ملک شہزادہ،علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک منوردین گجراورملک شانی گجرکے ہمراہ مکہ المکرمہ میںعمرہ مبارک کی سعادت حاصل کرنے کے بعدحقیقی خوشی ومسرت کے جذبات سے لبریزہوگئے،مکہ المکرمہ سے انہوںنے نوائے وقت کوبتایاکہ جوانی اورصحت کے زمانے میںاللہ پاک نے اپنے گھر میں حاضرہونے اورعمرہ کرنے کی سعادت عطاء کرنے کاجواعزازبخشاہے،ہماری زندگی میںاس بے بڑھ کراورکوئی اعلی اورقیمتی سرمایہ نہیں،ملک منوردین کی سربراہی میںبیت اللہ شریف کے اندر،اوراس کے بعدمدینہ منورہ میںمسجدنبوی ؐکے اندراوراطراف میں جس قدربھی متبرک مقامات ہیں،و ہاں نماز نوافل کی ادائیگی اوررب تعالیٰ کے حضورد عا ئیںمانگنے کاجوموقع میسرآیاہے،انواروتجلیات کی بارش کانزول حقیقی طورپرمحسوس کرکے جوہمارے ایمان کوتازگی حاصل ہوئی ہے،ہم اللہ تبارک تعالیٰ کی ذات کالاکھ لاکھ شکراداکرتے ہیں،کہ اس نے ہمیںاپناگھردکھایااورپھرمسجدنبویؐ کے اندر،روضہ رسولؐ اطہرپرحاضری اورسلام پیش کرنے کی سعادت سے مالامال کیا۔