کلر سیداں(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے نے کلرسیداں دھانگلی ڈڈیال روڈ پر شاہ شاکی پل کی تعمیر و توسیع کے لیئے اسے ہرقسم کی ٹریفک کے لیئے بند کرکے متبادل راستہ مہیا کیا ہے یاد رہے کہ کلر سیداں دھانگلی سڑک کی کارپٹ تعمیر میں شاہ خاکی نالے پر براہ راست بڑے پل کی ڈیزائننگ کی گئی تھی جسے چند ماہ قبل ڈائریکٹر برجز نے موقع کا دورہ کرکے اسے ختم کرکے پرانے پل کی توسیع کا حکم دیا جس پر تعمیراتی کمپنی نے ہفتہ کی شام کو پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کرکے متبادل راستہ مہیا کیا ہے۔