کھنڈہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عدیل خان صدکال نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ جہا ں روٹی اور آٹاسب سے سستا ,وزیر اعلی مر یم نوازشریف ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے اقدامات سے ثابت کررہی ہیں کہ وہ ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر اور میاں محمد نوازشریف کے عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کی تکمیل کی ضامن ہیں وہ گزشتہ روز یہاں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگوکررہے تھے انہو ں نے کہا کہ چیئر مین ہیلتھ کمیٹی و سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردارافتخار احمد خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ہمارے درواز ے عوام کے لیے ہروقت کھلیہیں خدمت کی سیا ست ہمارا مشن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے (ن)لیگ میاں محمد نواز شر یف,وزیر اعظم میاں شہبازشریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی مدبرانہ قیادت میں مثبت و تعمیری کرداراداکررہی ہے اور ملک میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں وفاق اور پنجاب میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتھک محنت کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا ,ایٹمی قوت کا حصول,لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ,دہشت گردی کے خلاف جنگ (ن)لیگ کے ہی کارنامے ہیں جن میں موجودہ حکومت کی کاوشوں سے معاشی استحکام کا اعزازبھی شامل ہے ن لیگ کی حکومت گرانے کی کو ششیں کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔
مریم نواز عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کی تکمیل کی ضامن ، عدیل خان صدکال
Nov 24, 2024