مری(نمائندہ خصوصی)میونسپل کارپوریشن مری کے پانی کے ہزاروں روپے کے بھاری برکم بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں،عوام پہلے سے ہی طوفانی مہنگائی،سوئی گیس اوربجلی کے ہوشربا بلوں سے پریشانی سے دوچار ہیں ایسے میں ایم سی مری کے بلوں نے اہلیان علاقہ کے ہوش اڑادئیے ہیں،مری شہر کے صارفین کاکہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی واٹرسپلائی برانچ ان کو انتہائی کم مقدار میں پانی سپلائی کرتی ہے ایسے میں پانی کے نرخوں میں اضافے سے انکی زندگیا ں مزید اجیرن ہوچکی ہیں انہوں نے حکومت پنجا ب،کمشنر راولپنڈی ڈویثرن،ڈپٹی کمشنر مری اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے بلو ں میں اضافہ کوواپس لیاجائے تاکہ صارفین جومہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں انکوریلیف مل سکے۔
مری، پانی کے ہزاروں روپے کے بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیں
Nov 24, 2024