سکول کونسل فعال،سٹوڈنٹس وسٹاف کی حاضری آن لائن کردی ،ڈاکٹر  اخلاق

 کھنڈہ(نامہ نگار) سکول کونسل کو فعال جبکہ سٹوڈنٹس وسٹاف کی حاضری آن لائن کردی کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے تعلیم کسی بھی بچے کا پہلا اور بنیادی حق ہے۔تعلیم کے معیار پہ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اخلاق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع اٹک نے,,نوائے وقت ,,سے اپنی گفتگو میں کیا۔ 21اکتوبر 2024کوضلع اٹک کا چارج سنبھا لتے ہی میں نے اپنے ویژن کے مطابق انقلابی اقد امات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ہم نے اپنے آفیسرز کو پابند کیا ہے کہ وہ فیلڈ میں دورے کے دوران ہم نصابی سرگرمیوں اور ٹیچرز ڈائری, لیسن پلان اور کلاس کی تدریسی سرگرمیوں پہ خصوصی توجہ دیں اور اس کا اندراج لاگ بک میں ضرور کریں تاکہ ہمارے فیلڈ وزٹ بھرپور,موثر اورمزیدفائدہ مند ہوطلبہ اور اساتذہ کی آن لائن حاضری روزانہ کی بنیاد پر سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم پہ لگانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور کم حاضری پہ ایکشن لیا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن