مری (نامہ نگار خصوصی) مال روڈپر ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو یہاں بھیک مانگنے والے بچوں نے شدید پریشان کر رکھا ہے ۔ایسے بچے جن ے بارے میں بتایا تا تا ہے کہ وہ افغانی ہیں انتہائی دیدی دلیری سے سیاحوں کو گھیر کر کچھ نہ کچھ دینے پر مجبور کر دیتے ہیں جبکہ بھیک نہ ملنے پر نہ صرف ان کے کپڑے نوچتے ہیں بلکہ ان کیلئے نا زیبا الفاظ بھی استعمال کرتے یں ۔ایسے میں مقامی کاروباری اور عوامی حلقوں نے بارہا انتظامیہ، پولیس، سیول ڈیفنس، ٹورزم سکواٹ کو اس سلسلے میں بتایا مگر ابھی تک ان کی جانب سے کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوی جبکہ ان کے اس فعل سے نہ صرف ملکہ کوہسار مری بلکہ پاکستان کے بارے میں بھی غیر ملکی سیاح منفی تاثررات لے کر جا رہے ہیں ۔