لمبرداروں کو امن کمیٹی میں شامل کرنے سے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے، ڈی پی او چکوال

 چکوال(نمائندہ خصوصی)تحصیل لمبردار ایسوسی ایشن تحصیل چکوال کی زیر صدارت تحصیل صدر لمبر دار چوہدری غیور عباس ماڑی ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ احمد محی الدین سے تعارفی ملاقات کی ملاقا ت میں چوہدری غیور عباس ماڑی صدر، چوہدری ریحان افضل لمبردار تترال، لمبردار تجمل مغل پادشا ہان، چوہدری خالد لمبردار چک بھون، لمبردار راجہ عظیم گل تترال، چوہدری غلام حبیب لمبردار سید پور، لمبردار چوہدری منیر امیر پور منگن موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او چکوال لیفٹیننٹ احمد محی الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لمبرداروں کی تحصیل سطح پر امن کمیٹیوں میں شمولیت اور مثبت کردار سے نچلی سطح پر ہونے والے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ تحصیل لمبردار ایسوسی ایشن تحصیل چکوال کے عہدیداروں کو تحصیل امن کمیٹیوں میں شا مل کیا جائے گا تاکہ لمبرداران اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں ۔ تحصیل چکوال کے تمام عہدیداران نے ڈی پی او چکوال کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ای پیپر دی نیشن