پنڈدادنخان (نامہ نگار)پنڈ دادنخان للہ انٹرچینج کے مقام پر موٹروے بند کر دی گئی اسلام اباد لاہور جانے والی دونوں سائیڈوں کی ٹریفک کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دیا گیا پولیس کی بھاری نفری تعینات مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ دوسری جانب پنڈ دادنخان دریائے جہلم چک نظام کے مقام پر کشتی سروس کی ڈبل شفٹ جاری ھے ہزاروں مسافروں کو گاڑیوں کو بذریعہ کشتی دریائے جہلم پار کرا جا رھا ھے کشتی مالکان کی موجیں لگ گئیں کشتی مالکان کی خواہش محسوس ہوتی ہے کہ تحریک انصاف کا دھرنا کئی روز جاری رہے اور ملک کی رابطہ سڑکیں اس ہی طرح بند رہیں اور مجبور مسافروں سے اپنی مرضی کی رقم کرایہ کی مد میں وصول کرتے رہے رہیں۔