کلر سیداں(نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تین روزہ ہیلتھ میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ میلہ میں 966مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جن میں سے ایڈز کے 804،ٹی بی کے 191،264حاملہ خواتین کا، 784مریضوں کی ویکسی نیشن اور 175مریضوں کا الٹرا سانڈ کیا گیا۔ کالے یرقان کے 792مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 30مریضوں کی رپورٹس مثبت آنے پر ان کے پی سی آر لاہور ارسال کر دیئے گئے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تین روزہ ہیلتھ میلہ اختتام پذیر
Nov 24, 2024