بوچھال کلاں(نامہ نگار) ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کی پولیس چوکی بوچھال کلاں پر کھلی کچہری علاقہ ونہار کے عوام نے بھر پور شرکت کر کے اپنی شکایات پیش کیں جس پر ڈی پی او چکوال نے فوری ایکشن لیا موٹر سائیکل چوری ہونے کی شکایت پر محرر تھانہ کلر کہار شکیل کو فوری طور پر 50ہزار روپے ادا کرنے کو کہا اور اور شکایت پر اے ایس آئی علی اکبرکو شو کاز نوٹس دیا جبکہ ایک اور شکایت پر پولیس ایلکار کو خاتون کو 50ہزار روپے فوری دینے کا حکم دیا درجنوں درخواستوں پر زیادہ سے زیادہ تین دن میں عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ایک بچی کو فوری انصاف دیتے ہوئے مکان خالی کے کے ان کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر کھلی کچہری میں بیٹھے افراد نے تالیاں بجا کر ڈی پی او کی حوصلہ افزائی کی اور کے کردار کو خیراج تحسین پیش کیا کھلی کچہری میں کسی کو فوٹو بنانے یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں تھی صحافیوں کے اسرار پر انہیں فوٹو بنانے کیاجازت دی گئی ۔
ڈی پی او چکوال کی پولیس چوکی بوچھال کلاں میں کھلی کچہری
Nov 24, 2024