مقدر ویلفیئر فانڈیشن  سرکاری سکولز کے نادار بچوں کہ خدمت کیلئے سرگرم 

 جاتلی (نامہ نگار)مقدر ویلفیئر فانڈیشن نے ہر سال کیطرح اس سال بھی علاقے کے سرکاری سکولز کے نادار بچوں کو مکمل عزت  اور احترام کیساتھ سکول یونیفارم کی سوئیٹرز کی فراہم کو یقینی بنانے کی جدوجہد میں سرگرم عمل ہے۔ علاقے میں سکولز کے ہیڈ ماسٹر صاحبان کے مشورے کیساتھ ایسے بچوں کی نشاندہی کی گی جو بہت ہی زیادہ اس کے مستحق ہیں اور سوئیٹرز کی فراہمی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا یے۔مقدر ویلفیئر فانڈیشن کے تمام ممبران نے دل کھول کر اس کارخیر میں تعاون کیا، اس بار پہلے سے زیادہ سکولز تک رسائی کو یقینی بنایا جا رہا یے ۔ سوئیٹرز کی معیار اور تعداد کو بہتر مزید بہتر بنایا گیا۔ اس سلسلے میں علاقے کے سکولز کے ہیڈماسٹر صاحبان کا تعاون مثالی ہے۔ انہوں نے مقدر ویلفیئر فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر طاہر نیاز ، جنرل سیکرٹری حبیب رزاق اور ان کی پوری ٹیم کی اس کاوش کو زبردست طریقے سے سراہا یے، مقدر ویلفیئر فانڈیشن کے نام پیغامات میں انہوں نے مقدر ویلفیئر فانڈیشن کی اس فلاحی خدمت کو علاقے میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن