مری(نمائندہ خصوصی)ضلع مری میں امن وامان کویقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اورپولیس متحرک اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ہمراہ ڈی پی او مری آصف امین اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری شہریارشیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد، کوٹلی ستیاں ضلعی انتظامیہ مری/ پولیس کی مری شہر میں امن و امان کے حوالے سے فلیگ مارچ کیاگیا جو سنی بنک ،جھیکاگلی،ایکسپریس وے،ٹوپہ سے ہوتاہوا ڈاکخا نہ چوک مری پہنچا اورسینٹرل کنٹرول روم پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو،جی پی اوچوک پر ایس ایچ اومری گلستان نیازی بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موجودتھے،فلیگ مارچ میں سینئر افسران سمیت، پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس اور ضلع بھر کے افسران و جوانوں نے شرکت کی،مری انتظامیہ نے امن وامان کو برقراررکھنے کیلئے ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری سمیت تما م اہم چوکوں اورشاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری نے مری کے امن پسند شہریوں سے اس امیدکااظہارکیا کہ مری میں امن و امان کو یقینی بنانے میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کرینگے۔