گھر کو مسمار کرنے کیخلاف معذورشخص داد رسی کیلئے مری پریس کلب پہنچ گیا

Nov 24, 2024

  مری(بیورو رپورٹ)ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے بھوربن روات میں ایک 2 مرلہ کے گھر کو مسمار کرنے کے خلاف متاثرہ شخص داد رسی کے لیے مری پریس کلب پہنچ گیا جہاں پریس کانفرنس میں تہلکہ خیز انکشافات  سامنے آئے،معذور شخص کامران بلوچ نے مری پریس کلب میں میڈیاکوبتایا کہ اس کی 105 مرلے زمین روات گورنمنٹ سکول کے پاس ہے جس میں سے صرف 2 مرلے پر اس نے اپناگھر بنایاہے،ہم مری میں سرمایہ کرنے آئے تھے مگریہاں ایک مافیاسرگرم عمل ہے جو ہماری حوصلہ شکنی کررہا ہے خود زمینیں خریدواکر حکم امتناعی لیکر سرمایہ کاروں کو تنگ کرکے اونے پونے ان کی زمینیں فروخت کروائی جاتی ہیں جس میں ضلعی انتظامیہ بھی مکمل طورپرملوث ہے،میراچھوٹاساگھر گرانے کیلئے بھاری مشینری اور50 سے زائد ملازمین نے ٹارگٹڈآپریشن کیا، ان کو کثیر المنزلہ عمارتیں نظرنہیں آتیں کیا؟میں کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کیا،ملازمین کے ذریعے مبینہ طور پر بھتہ مانگتے ہیں شوکت نامی اور اظہر نامی میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ انسپکٹر نے مجھ سے 50 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی نہ دینے پر میرے گھر کوگرایاگیا ہے،میراگھر گاں میں سڑک سے ڈیڑھ کلومیٹر دوربنا ہواہے جبکہ مین شاہراہوں پر بڑے بڑے پروجیکٹ بن رہے ہیں جو ان کونظر نہیں آتے مری میں کرپشن کابازار گرم ہے، انہوں نے کہا کہ وہ دادرسی کیلئے ہائیکورٹ جائینگے ان کے پاس ان کی کرپشن کے تمام ثبوت موجود ہیں انہوں نے کہاکہ ان کوعدالتوں سے ضرور انصاف ملے گا۔

مزیدخبریں